پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے بڑے شہر میں کتوں نے انسانوں پر حملے شروع کر دئیے کتنے ہزار افراد کو کاٹ کھایا، متعدد افراد ہلاک،تشویشناک خبر

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)شہرقائدمیں کتوں کی بہتات نے شہریوں کو پریشان کردیاہے۔بلدیہ عظمی کراچی نے سگ گزیدگی کے خلاف اپنی ہی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں سگ گزیدگی کے کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں اموات کی شرح بڑھ گئی،ایک برس میں دس اموا ت اور 21ہزارکیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی سمیت ضلعی بلدیاتی اداروں نے شہریوں کو کتو ں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاجس کے باعث طلبہ وطالبات اور خواتین میں خوف وہراس پایاجاتاہے ۔انڈس اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے کے ایم سی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد اب تک کتنے کتوں کی نس بندی کی گئی ہے ،اس حوالے سے دونو ں اطراف سے مکمل خاموشی ہے ۔دوسری جانب اس سے بچائو کی ویکسین کی عدم دستیابی اورنجی اسپتالوں کی جانب سے منہ مانگے پیسے بھی مانگے جارہے ہیں۔صوبائی وزیربلدیات سے اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی متعددبار کوششیں کی گئیں مگرا نہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔دریں اثناء جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزارسے زائدکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس سے 6 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ہلاک ہونے والے مریض وہ تھے جو دیر سے اسپتال لائے گئے یا دوسرے اسپتالوں میں ان کا کیس خراب کر دیا گیا تھا،جس کے باعث ان کو بچانا ممکن نہیں رہا اور وہ ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایاکہ جناح اسپتال میں سالانہ کتے کے کاٹے کے تقریبا ساڑھے 6 ہزار کیسز آتے ہیں۔جناح اسپتال پہلا سرکاری اسپتال ہے جس نے اس کی ویکسین شروع کی تھی اور تقریبا27سال سے ہم کتے کے کاٹے کا علاج کر رہے ہیں، اگر کسی کو عام کتا بھی کاٹ ل

ے تو اسے چاہیے کہ زخم کو جلد از جلدصابن اورپانی کے ساتھ 8سے 10 منٹ تک دھوئے اور پھراسی وقت اینٹی ٹیٹنس انجکشن لگوائے اورمکمل علاج کرائے۔ اب اس کا علاج بہت آسان ہے،جدیداورموثرویکسین استعمال کی جا رہی ہیں، یہ چار انجکشن کا کورس ہے جو کتے کے کاٹنے کے پہلے دن ،تیسرے دن،ساتویں دن اور اٹھائیسویں دن لگایا جاتا ہے۔ اگر یہ انجکشن نہ لگوائے جائیں تو

مریض کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔انڈس اسپتال کے شعبہ انفیکشیئس ڈیزیز کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق انڈس اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزار مریض لائے گئے،جن میں سے 4انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق انڈس اسپتال کی انتظامیہ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ویکسین کے ساتھ ساتھ متاثرہ شہریوں کو ریبیز سے بچائوکے

انجکشن لگاناشروع کردیئے ، گزشتہ دنوں ریبیزمیں مبتلا 6 کتوں کوآسان موت دینے کے لئے انڈس اسپتال منتقل کیاگیا جنہیں انجکشنز کے ذریعے آسان موت دیدی گئی ۔سول اسپتال کراچی کے ریبیز مینجمنٹ سیل کے مطابق سول اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے 10ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،روزانہ تقریبا 40ایسے افراد کو لایا جاتا ہے جنہیں کتے نے کاٹا ہوتا ہے ۔واضح رہے پاکستان سمیت دنیابھرجمعہ 28ستمبرکوریبیزسے بچائوکاعالمی دن منایا گیا، اس ضمن میں کراچی میں بھی مختلف ورکشاپس ،سیمینار ز ،لیکچرزاورواکس کاانعقادکیاگیا اور عوام کواس مرض سے بچائوکی آگہی دی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…