منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی مقررکیاجائے گا یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین شہباز شریف کو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ۔چیئرمین پی اے سی کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی تک موخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کی آراء سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔اسپیکر نے سیاسی و جمہوری روایت کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے چیئرمین پی ایسی ہونے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بھی شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے متعلق سینئر رہنماؤں کے تحفظات سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں جمہوری تسلسل اور اپوزیشن سے تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا اور بعض وزرا کے ایوان میں رویے پر اپنے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بارے میں عملی قدم اٹھانے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی تک مخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی واپسی پر تحریک انصاف کی پی اے سی نامزدگی کمیٹی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی اور پھر وزیراعظم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چیئرمین پی اے سی کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…