منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور بڑا وعدہ پورا ہوگیا،ملک کے سب سے بڑے برن سنٹر کا افتتاح ایک ماہ کے اندر پشاور میں ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت کا قابل تحسین اعلان

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے برن سنٹر کا افتتاح ایک ماہ اندر پشاور میں ہوگا جو 120 بیڈز پر مشتمل ہوگا، فاٹا اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہے اور صوبے میں دستیاب صحت کی تمام سہولیات اب نئے ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلام آباد میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے پہلے ایڈوائزری کونسل کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں 14 بین الاقوامی امدادی اداروں کے نمائندوں سمیت کونسل کے تمام اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کو کے پی محکمہ صحت کو درپیش مسائل اور ان کے حل، صحت کے شعبے میں اصلاحات ،طبی عملہ کی تربیت، ہسپتالوں کی خودمختاری سمیت گذشتہ حکومت کی شروع کردہ اصلاحات اور نئے قائم کردہ اداروں بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر شرکاء نے بھی صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے تجاویز دیں اور تعاون کا یقین دلایا۔ انہو ں نے کہاکہ فاٹا اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہے اس لئے صوبے میں دستیاب صحت کی سہولیات نئے ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) کے لوگوں کو بھی فراہم کی جائیں گے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے ایڈوائزری کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 27 ۔ افراد پر مشتمل کمیٹی میں 14 بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ کونسل کے ماتحت کور کمیٹی کو 15 نومبر تک سفارشات تیار کرنے کی ڈید لائن دی گئی ہے انہو ں نے مزید بتایا کہ ہر مریض کو بہتر علاج فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور ہم صحت کی بنیادی سہولیات سے ہر شہری کو مستفید کریں گے اس سلسلے میں گذشتہ صوبائی حکومت نے بھی محکمہ صحت میں انقلابی اصلاحات اور اقدامات کئے جن میں بہتری لانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے پالیسی طلب کی ہے جس پر کام شروع ہے پالیسی پر ہر صورت میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کو کہاکہ سفارشیوں اور نااہل لوگوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…