اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں طے شدہ 9نکات کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ۔ جمعہ کو پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا ٗاجلاس میں طے شدہ نکات کے حوالے سے معاہدہ پر وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر تجارت خالد نصر نے دستخط کیے۔ معاہدے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات
مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں نو نکات پر اتفاق کیا گیاہے۔ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کررہے ہیں۔ سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر کویتی وزیر تجارت نے کہاکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔