اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے امیر طبقے کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس لگایا ہے، پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کے اون اور سیفٹی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کاریں بنانے والی کمپنیوں کی پرائس کنٹرول، اون اور سیفٹی کو آئندہ ای سی سی اجلاس ایجنڈا میں شامل کریں گے، اس کے علاوہ وزیر
خزانہ اسد عمر نے کہا کہ جاپانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے جلد ایکشن لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ دس اکتوبر تک فیصلہ کر لیں گے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں اور یہ بھی نہیں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ دس اکتوبر تک فیصلہ کیا جائے گا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں۔