چنیوٹ( آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کا شریف برادران کی ملکیتی مل رمضان شوگر ملز کا اچانک دورہ کیا اورد و سال قبل 32کروڑ روپے کے عوامی فنڈز سے تعمیرڈرین کا معائنہ کیا جس سے رمضان شوگر ملز کو فائدہ پہنچایا جارہا تھا ۔میونسپل کمیٹی چنیوٹ سے بھی ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز حسینی ایڈووکیٹ کی درخواست پر نیب کی ٹیم نے جمعہ کورمضان شوگر ملز پر چھاپہ مارا اور اس
دوران نیب ٹیم نے رمضان شوگر ملز سے نکلنے والی ڈرین نالہ کا بھی معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ اس رمضان شوگر ملزپر الزام عائد کیا گیا ہے کہ دو سال قبل 32کروڑ روپے کے عوامی فنڈ سے اس نالے کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی جس کا مقصد رمضان شوگر ملز کو فائدہ دینا تھا ۔نیب ٹیم نے تمام ثبوت اکٹھے کر کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور ان کے بیٹے کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔