ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقتدار میں آگئے کمینے لوگ۔۔ فواد چوہدری کو غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال اور الزامات لگانا مہنگا پڑگیا، قومی اسمبلی کا طوفان سینٹ جا پہنچا سینیٹر مشاہد اللہ نے وہ کچھ کہہ دیا کہ پوری پی ٹی آئی منہ چھپانے پر مجبور ہو جائے

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں غیر پارلیمانی الفاظ پر مبنی تقریر پر سینٹ میں ن لیگ کا شدید ردعمل، سینٹ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی کا مطالبہ کر دیا، مشاہد اللہ نے تحریک استحقاق جمع کرا دی، کمینے جب اقتدار میں آتے ہیں ۔۔تو اوقات بھول جاتے ہیں، ہوا بھرتے ہی ۔۔ غبارے پھول جاتے ہیں: اقتدار میں آگئے کمینے لوگ۔۔ خاک ہو گئے نگینے لوگ :

مشاہد اللہ اشعار کے پردے میں بہت کچھ کہہ گئے، چیئرمین سینٹ نے کمینے کا لفظ کارروائی سے حذف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں غیر پارلیمانی الفاظ پر مبنی تقریر پر اٹھنے والا طوفان تاحال تھما نہیں اور سینٹ میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی تقریر پر ن لیگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ن لیگ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے سینٹ میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دیدی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی غیر پارلیمانی الفاظ پر مبنی تقریر اور الزامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اپنے الزامات ثابت کریں یا یہاں آکر معافی مانگیں ورنہ ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینگے۔ اس موقع پر مشاہد اللہ خان نے اشعار بھی پڑھے۔ مشاہد اللہ خان نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ کمینے جب اقتدار میں آتے ہیں ۔۔تو اوقات بھول جاتے ہیں، ہوا بھرتے ہی ۔۔ غبارے پھول جاتے ہیں: اقتدار میں آگئے کمینے لوگ۔۔ خاک ہو گئے نگینے لوگ :چیئرمین سینٹ نے مشاہد اللہ خان کے اشعار میں سے کمینے کا لفظ ایوان کی کارروائی سے حذف کروا دیا، مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے خلاف سینٹ میں تحریک استحقاق بھی جمع کرا دی۔ ن لیگ کے جاوید عباسی کا کہنا تھا

کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے جس طرح کے الفاظ استعمال کئے ہیں اس پر ان پر ایوان میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی جائے۔ ن لیگ کے رہنمائوں کی تقاریر کے بعد تقریر کرتے ہوئے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے الفاظ ٹھیک نہیں تھے، اس معاملے پر ن لیگ کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…