لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری ایک خاندانی آدمی ہیں اور انہوں نے اپنے ایک پریس کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ ڈاکٹر شفق کا بغیر نام لیے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ر ئوف کلاسر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شفق کی شادی گزشتہ سال سعد رفیق سے ہوئی اور اس وقت ن لیگ برسراقتدار تھی ، حکومت کے ختم ہوتے خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ شفق پر کافی دبائو ڈالا کہ پی ٹی وی سے
استعفیٰ دیدو کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت آگئی اور وہ سب سے پہلے مجھے خراب کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جبکہ ان کی اہلیہ شفق حرا کا کہنا تھا کہ میں ایک پسماندہ علاقے سے پڑھ لکھ کر یہاں تک پہنچی ہوں اور آج سے دس سال قبل مجھے پی ٹی وی میں نوکری ملی تھی ہماری شادی تو ایک سال پہلی ہوئی ہے اس کا میری نوکری سے کیا تعلق ہے؟۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں سعد رفیق کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی بیگم کو پونے چھ لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے اور وہ اینکر ہیں ۔