اسلام آباد (آئی این پی)امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کو جنوری سے منفی لسٹ میں شامل کر دیا،جمعرات کو پاکستان کی معاشی صورتحال اور سی پیک پر امریکی ریٹنگ ایجنسی کی منفی تجزیاتی رپورٹ شائع ہوئی، ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کو جنوری سے منفی لسٹ میں شامل کر دیا، فچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا جاری کھاتوں
کا خسارہ گزشتہ تین سال میں تین گنا بڑھ گیا، سی پیک، تیل کی قیمتوں کے سبب پاکستان کا درآمدی بل بڑھ رہا ہے، پاکستان کیلئے بیرونی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان کیلئے سعودی عرب چین اور آئی ایم ایف قرض لینے کاذریعہ ہیں، آئی ایم ایف سی پیک کے سبب قرض پر سخت شرائط عائد کر سکتا ہے۔