فیصل آباد (نیوز ڈیسک) عدلیہ، افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے خلاف نازیبا ریمارکس پر مقدمہ درج کر لیا گیا، واضح رہے کہ تھانہ صدر میں چک نمبر 226 رب کے رہائشی نقاش لیاقت نے مقدمہ درج کراتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ 25 جنوری 2017ء کی رات گیار ہ بجے میر شکیل کے معروف ٹی وی چینل پر معروف صحافی نجم سیٹھی اور منیب فاروق نے پروگرام کے دوران افواج پاکستان، عدلیہ اور ملک کے سکیورٹی اداروں کے خلاف
نفرت انگیز گفتگو کرکے انتشار پھیلایا اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا اس سے ملک میں انتشار اور افراتفری کی فضا پیدا ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ ایسے پروگراموں پر پیمرا کی جانب سے پابندی کے باوجود اس وقت کے چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کوئی کارروائی نہیں کی جو ان کی جانب داری کو ظاہر کرتا ہے، نقاش لیاقت کی درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 124Aکے تحت مقدمہ نمبر 960/18درج کر لیا ہے۔