جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے کی آڑ میں چینی باشندے پاکستان میں دھڑا دھڑ کیا چیز خرید رہے ہیں؟بڑے پیمانے پر ایسا کام شروع کر دیا کہ ہرطرف بے چینی پھیل گئی، افغانیوں کی طرح خطرناک قرار دے دیا گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں چینی باشندوں نے جائیدادیں خریدنا شروع کردیں اور پرکشش کرایہ پر دکانیں اور مکانات بھی حاصل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز بھی چینی باشندوں کو خصوصی پروٹوکول دے رہے ہیں۔ زائد کمیشن حاصل کرنے کے لیے چینی باشندوں کو شہر کی گنجان مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں بہترین مکانات اور دکانیں دکھا رہے ہیں۔ دوسری جانب تاجر برادری

میں ان خبروں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کے مطابق مختلف مارکیٹوں میں چینی باشندوں کے دکانیں لینے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جوکہ کافی تشویشناک ہے، ملکی معیشت پہلے سے تباہی کا شکار ہے بے روزگاری میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے ملک بھر میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، تاجر برادری دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اس صورتحال میں چینی باشندوں کا کراچی سمیت ملک بھر میں جائیدادوں پر قابض ہونا تشویشناک ہے۔ پاکستان جیولرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ ملکی صورتحال کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے لوگ بے روزگاری کا شکار ہے۔ پانی، بجلی، گیس و دیگر مسائل سے تاجر برادری دوچار ہے، اگر چینی باشندوں نے جائیدادیں خریدنا شروع کردی تو پاکستانی کہاں جائیں گے۔ آل سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہاکہ چینی باشندوں کی یلغار سے پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان آجائے گا، سی پیک منصوبے کی آڑ میں چینی باشندوں کا پاکستان آنا خطرناک ہوگا۔ سیکرٹری عبدالرحمن نے کہاکہ چینی باشندے سی پیک منصوبے کی آڑ میں پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانا چاہتے ہیں پاکستان میں پہلے سے چینی اشیا کی یلغار ہے جس سے ملکی صنعت تباہ ہو چکی ہے اور صنعتوں میں کام کرنے والے بے روزگار ہو چکے ہیں۔ نائب صدر سلیم الدین راجپوت نے

کہاکہ مارکیٹوں میں چینی باشندوں کا جائیدادیں خریدنا تشویشناک ہے۔ افغان باشندوں کی طرح چینی باشندوں کو ریلیف دینا خطرناک ہوگا۔ آل کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر نے کہاکہ چینی باشندوں کا مارکیٹوں میں جائیدادیں خریدنا خطرے کی گھنٹی ہے، حکومت کو اس بارے میں سوچنا ہوگا۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکم شاہ، صدر حماد پونا والا و دیگر

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کا کراچی کی مارکیٹوں میں جائیداد خریدنا ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔ حکومت سی پیک منصوبے کی حد تک چینی باشندوں کو رعایت دے۔ آرام باغ تاجر اتحاد کے چیف پیٹرن سلیمان سومرو اور چیئرمین سید کلیم الدین نے کہاکہ چینی باشندوں کی کراچی کی مارکیٹوں میں جائیدادوں پر قبضے کا منصوبہ خطرناک ہوگا پاکستانی تاجر کبھی بھی اپنے حق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیفہ بروسٹ اینڈ برگرز کے سی ای او محمد سعید حنیفہ نے کہاکہ چینی باشندوں کا افغان باشندوں کی طرح پاکستان آنا اور جائیدادیں خریدنا خطرناک عمل ہے غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دینا بھی درست نہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…