اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے نئے پاکستان اور تبدیلی کا جنازہ نکال دیا، پک اپ ڈرائیور کو سڑک پر گھسیٹ گھسیٹ کر مارتے رہے، آئی جی پی کا نوٹس ، سی پی او نے دونوں وارڈنز کو معطل کر دیا، واقعہ کی تحقیقات کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے نئے پاکستان اور تبدیلی کا جنازہ نکالتے ہوئے سڑک پر ہی اپنی عدالت لگا لی۔ وارڈنز نے پک اپ ڈرائیور کے خلاف بجائےقانونی کارروائی کے اپنی ہی عدالت لگاتے ہوئے گاڑی سے گھسیٹ کر
نکالتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور میڈیا پر خبر سامنے آنے پر آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ سی سی پی نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے پک اپ ڈرائیور کو مارمارکے اس کی درگت بنا ڈالی جبکہ گالم گلوچ اور دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ وارڈنز کا شہری کو کہہ رہا تھا کہ تم نے وردی کا ہاتھ کیسے لگایا وردی کی طاقت کا پتہ ہم تم کو بتائیں گے