جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم ،اگلے مرحلے میں کتنی نوکریاں ملیں گی؟چین نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان میں چین کے سفیر یا چنگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت اس منصوبے میں بہتری کی ضامن ہوگی، سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جا سکے گی، اس وقت پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں کم سے کم 2 لاکھ پاکستانی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ریڈیو پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مزید مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ سی پیک کے ذریعے علاقائی تعاون میں مزید وسعت دی جاسکے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے پہلے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی حکومت اس دورے کو انتہائی کامیاب قرار دیتی ہے۔چینی وزیر خارجہ اس دوران اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر تمام اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے اگلے مرحلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ سی پیک کے مستقبل پر مذاکرات بھی اس دورے کا اہم حصہ رہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان میں معاشرتی اور نجی شعبے کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سی پیک کے اگلے مرحلے میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کیلئے نئے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں گے جبکہ سی پیک کے تحت پاکستان میں تعلیم،زراعت، صحت اور لائیو سٹاک کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ چینی سفیر نے کہا کہ اس مرحلے میں پاکستان کے مغربی علاقوں خصوصاً بلوچستان کے پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

سی پیک کے تحت ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے 22 جاری منصوبوں میں 70 ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں کم سے کم 2 لاکھ پاکستانی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…