اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے سروسز ہسپتال کی وی وی آئی پی مریضہ کوئی اور نہیں بلکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہمشیرہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے ایک خط گردش کر رہا تھا جس میں لکھا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہن کا علاج فوری طور پر وی آئی پی وارڈ میں کیا جائے۔تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے غلط خبر قرار دے دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب
کی رشتے دارکا سروسزہسپتال کےوی وی آئی پی کمرےمیں مفت علاج ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی رشتے دار کوآپریشن کرکےوی وی آئی پی کمرہ نمبر1 میں منتقل کیاگیا، عثمان بزدارکی قریبی عزیزہ کو24 ستمبر کو سروس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےہسپتال کےدورےمیں اپنی عزیزہ کی عیادت کی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کی جانب سےعلاج کے پیسے دینے کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔