کراچی(آن لائن)جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیب سے زرداری گروپ لمیٹڈکاریکارڈمانگ لیا ہے، جے آئی ٹی نے کمپنیوں اورافرادکوطلبی کے نوٹسزجاری کرنیکافیصلہ بھی کیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پہلی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زرداری گروپ سمیت34 کمپنیوں کاریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اومنی
گروپ کیاکاؤنٹنٹ عارف نے29 جعلی اکاؤنٹس کھلوائے، جعلی اکاؤنٹس سے اومنی گروپ ، زرداری گروپ اور حکومتی ٹھیکیداروں نے ٹرانزیکشنز کیں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیف سیکریٹری سندھ سے سرکاری ٹھیکیداروں کو ٹھیکے ایوارڈ کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید33جعلی اکاؤنٹس کا پتا چلا ہے،مجموعی طورپر 77 جعلی اکاؤنٹس کی تصدیق کی جارہی ہے۔