اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے شاہین ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کا شکار مسافروں کو ادائیگی 10 دن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ 6دن تاخیر والوں کو ایک لاکھ 50ہزار جبکہ 3دن والوں کو ایک لاکھ 25ہزار کے حساب سے ادائیگی کا تخمینہ لگائیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے شاہین ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کا شکار مسافروں کو ادائیگی کا حکم دے دیا،وکیل شاہین
ایئر لائن نے بتایا کہ عدالت میں دو کروڑ روپے جمع ہیں متاثرہ مسافروں کی تعداد 200ہے، ان میں سے کچھ 6دن ، کچھ 3دن اور کچھ ایک دن کیلئے تاخیر کا شکار ہوئے، چیف جسٹس نے کہا کہ 6دن تاخیر والوں کو ایک لاکھ 50ہزارکے حساب سے ادائیگی کا تخمینہ لگائیں،3دن والوں کو ایک لاکھ 25ہزار کے حساب سے ادائیگی کا تخمینہ لگائیں،2کروڑ روپے جمع ہیں باقی رقم 10دن میں جمع کرائیں۔