کراچی(نیوزڈیسک)’’کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں سے گزر کر بنے گا‘‘ کہنے والے سندھ اسمبلی کے اراکین سے جب یہ پوچھاگیا کہ کالاباغ ڈیم کی جگہ ہے کہاں؟ تو پھر انہوں نے کیا جواب دیا؟افسوسناک صورتحال، تفصیلات کے مطابق کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اکثر بڑے بڑے بیانات دیتے رہتے ہیں ان میں سے کچھ سیاسی رہنما
ایسے بھی ہیں جو کہ کہتے ہیں کہ کالا باغ ڈیم ہماری لاشوں سے گزر کر بنے گا، نجی ٹی وی نے ایسے چند اہم رہنماؤں سے کالا باغ ڈیم کے بارے میں سوالات کئے تو حیرت انگیز صورتحال کا سامناکرنا پڑ گیا کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں لاشوں کی باتیں کرنے والے ارکان اسمبلی کالا باغ ڈیم اور اس ڈیم کی جگہ اور محفل و وقوع کے بارے میں یکسر لاعلم نکلے ،سندھ اسمبلی میں ارکان سندھ اسمبلی سے نجی ٹی وی کے رپورٹر نے جب پوچھا کہ کالا باغ ڈیم کہاں بنایاجارہاہے؟ وہ کس ڈویژن میں ہے تو وہ اس سے بھی لاعلم نکلے ، ایک رکن اسمبلی نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کالا باغ بذات خود ایک جگہ کا نام ہے ، ایک رکن اسمبلی ہنستے ہوئے کہنے لگے یہ کالا باغ وہاں ہی ہے جہاں بنارہے ہیں ،ایک معزز رکن اسمبلی نے کالا باغ ڈیم کو دریائے سندھ کے آغاز کی جگہ قرار دے دیا،ایک اور رکن اسمبلی نے کہا کہ پانی ہے ہی نہیں تو ڈیم بناکر کیا کریں گے؟ اس میں کیا مٹی جمع کرینگے ۔ارکان اسمبلی کی اکثریت کالا باغ ڈیم کے مجوزہ محفل و وقوع، اس کے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور ڈیم کے بارے میں دیگر تمام معلومات سے نابلد نکلی ۔