منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کراچی:سائٹ سپرہائی وے سے برآمد انسانی ہڈیوں کی شناخت کرلی گئی،بارہ سالہ ریحان خان کی تھیں، افسوسناک انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں سائٹ ایریا سپر ہائی وے سے گذشتہ روز ریحان نامی بچے کے باقیات ملنے کے بعد بدھ کواس کی جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی شرکت کی۔ ریحان کی نماز جنازہ جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد میں ادا کی گئی جنازہ میں ریحان کے والد کے رشتے دار اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریحان کی تدفین انڈیس قبرستان میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ

روز کراچی میں سائٹ سپرہائی وے سے برآمد انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں جوبارہ سالہ ریحان خان کی تھیں۔انسانی ہڈیوں کو پاس پڑے کپڑوں اور چپلوں کی مدد سیشناخت کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہڈیوں کے پاس برآمد کپڑوں سے ملنے والے دو سو روپے بھی شناخت کی وجہ بنے۔ ریحان خان 26اگست کو گھرسے نکلا جو واپس نہ آیا۔پولیس کے مطابق بارہ سالہ ریحان خان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…