ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عثمان بزدار ایسی جگہ جا پہنچے جہاں آج تک شہبازشریف سمیت پنجاب کا کوئی وزیر اعلیٰ نہیں گیا،اچانک آمد پر سب حیران رہ گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹاؤن شپ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ادارے ’’کاشانہ‘‘ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارے گہوارہ، خصوصی افراد کیلئے قائم ادارے نشیمن، بے سہارا بزرگوں کیلئے قائم ادارے عافیت ، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے ادارے دارالسکون اور ذہنی معذور بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ دو گھنٹے تک ان اداروں میں رہے اورانہوں نے بے سہارا اور معذور بچوں وبچیوں

کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اور انہیں پیار کیا۔ وزیراعلیٰ نے عافیت میں رہائش پذیر بزرگ مرد و خواتین سے ملاقات کی اوران کے مسائل پوچھے۔بزرگوں نے وزیراعلیٰ کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اوران سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی وزیراعلیٰ یہاں نہیں آیااورآپ کا یہاں آنا حقیقی تبدیلی ہے اوریہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔بزرگ مردوخواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعائیں دیں اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…