اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک وکیل عابد چٹھہ نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی کا ممبر نہیں بن سکتا اور جو کام براہ راست نہیں ہو سکتا ہے تو بالواسطہ طور پر بھی نہیں کیا جا سکتا۔ زلفی بخاری برطانوی شہری ہیں اور ان کو وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیدیا گیا ہے جو کے خلاف قانون ہے لہٰذا سپریم کورٹ اس تقرری کو کالعدم قرار دے۔