اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے لیے پہلا سال بہت اہمیت کا حامل ہے ۔دوسری جانب اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے ،صرف تین مہینے ہیں حکومت کے پاس،تین مہینے کے اندر عمران خان نے اپنی پالیسی واضح کرنی ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت
کو تین ماہ میں فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے نہیں تو بہت سے اتحادی ہاتھ سے نکل جائیں گے ۔جب کہ کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ اتنا غیر مستحکم سیٹ اپ ہے کہ بہت جلد انتخابات ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ،یہ سیٹ اپ زیادہ عرصے چل نہیں سکتا پھر یہ ہی ہو گا کہ جی ڈی اے اپنا حصہ مانگے گی ،ایم کیو ایم اپنا پریشر ڈالے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب یہ ہی کہیں گے کہ مجھے چلنے نہیں دیا جا رہا ۔