اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی سماعت ملتوی۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شتہ روز نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران علی یوسف پر سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ روپےرشوت لینے کا الزام ہے ۔اس حوا لے سے انہیں تحقیقات کیلئے نیب
انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب بھی کیا تھا لیکن عمران علی یوسف پیش نہیں ہوئے۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ تاہم ملزم بیرون ملک فرا رہو چکا ہے لہذا عدالت شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دے۔ دوران سماعت عدالتی احکامات پر تفتیشی افسر نے عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات بھی پیش کیں۔