اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)منی بجٹ کے بعد حکومت کا عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاریاں مکمل، فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4روپے تک اضافے کی سمری منظوری کیلئے ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں مہنگائی بم گرانے کے بعد حکومت نے عوام کوبجلی کا جھٹکا دینے کی بھی تیاریاں مکمل کر لی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے اضافے کی سمری منظوری کیلئے زیرِ خزانہ اسد عمر کے زیرِ صدارت
ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ سمری میں وزارت توانائی نے تجویز دی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کم سے کم دو جبکہ زیادہ سے زیادہ چار روپے اضافہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 4 سے 6 روپے، 100 یونٹ پر ریٹ 5.79 روپے سے بڑھا کر 7 سے 9 روپے، 200 یونٹ استعمال پر 8.11 روپے سے بڑھا کر 10 سے 12 روپے کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے صارفین پر 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔