سرگودھا(آن لائن)حکومت پنجاب نے گریڈ 17 اور 18 کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،2012-13 سے پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم،تین سال کی تعیناتی اور تنائج کے متعلق بھی پوچھا گیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ایجوکیشن افسران کو مراسلے کے ذریع حکم دیا ہے کہ 2012-13 میں پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 اور 18 میں کنٹریکٹ
پر سرکاری سکولوں میں بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ کی مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائیاور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی تین سالہ سرکاری سکولوں میں تعیناتی اور ان کے سالانہ نتائج کے متعلق بھی بتایا جائے،ایسے تمام اساتذہ کی سکروٹنی کر کے محکمہ سکول ایجوکیشن کو مفصل رپورٹ بھجوائی جائے،تاکہ ان کی کانٹ چھانٹ کے بعد حکومت کے معیار پر پورا اترنے والے تمام اساتذہ کو مستقل کرنے کیلئے فہرستیں تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائیں جائیں۔