اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد پر نصب کردہ خاردار تار کے آہنی باڑ کو افغان فورسز نے مبینہ طورپرتوڑ تو ایسے موقعے پر پاک فوج کے جوانوں نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی اپنی فوج پر فخر کریں گے

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر نصب کردہ خاردار تار کے آہنی باڑ کوافغان فورسز نے مبینہ طورپرتوڑ کرہٹالیا۔سرحد پار سے افغان ٹی وی کے حوالے سے یہاںموصولہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد پرافغان صوبہ قندہارکے اضلاع سپین بولدک اور شورابک کے درمیان واقع ساڑوشاہانو علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طورپرڈیورنڈ لائن پرپاک فوج کے نصب کردہ خاردار تار اورلوہے پائپوں پر

مشتمل مضبوط آہنی باڑ کے کچھ حصے کو توڑڈالا ۔رپورٹ کے مطابق صوبہ قندہار کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالرزاق کے حکم پر افغان سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے خاردارتار کے آہنی باڑ کے کچھ حصے کو توڑ کر ہٹالیا دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر زوردیا۔واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے گزشتہ سال تقریباً 2600 کلومیٹر طویل پاک افغان سرحد (ڈیورنڈ لائن) پرخاردارتاراور لوہے کے پائپوں پر مشتمل ڈبل سائیڈپر متوازی آہنی باڑلگانے کا کام شروع کیا ۔پاک افغان سرحد پراس طویل باڑکی تنصیب پر56 بلین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو آئندہ سال دسمبر2019 میں مکمل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…