آؤ! میدان میں آؤ، میں تمہیں دہشت گرد ثابت کرکے دکھاؤں گا، پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت نے بھارتی وزیراعظم کو سی این این پر مناظرے کا چیلنج دے دیا، دھماکہ خیز اعلان

23  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آؤ! میدان میں آؤ، میں تمہیں دہشت گرد ثابت کرکے دکھاؤں گا، پاکستان کے سابق وزیر داخلہ  رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم کو سی این این پر مناظرے کا چیلنج دے دیا، واضح رہے کہ بھارت آرمی چیف کی پاکستان کو دی گئی گیدڑ بھبکی میں کہا گیا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں،

بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیا جائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ اس کے جواب میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کچھ اس انداز سے دیا کہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سی این این جیسے ٹی وی چینل پر کھلی بحث کی دعوت دیتا ہوں اور میں ثابت کروں گا کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد ہے اور آر ایس ایس جیسی تنظیوں کا پشت پناہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کے ذہن میں پاکستان کے لیے شدید نفرت ہے اور یہی حال اس کے آرمی چیف کا بھی ہے جو چین کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے اور چینی آرمی کا جواب بھی نہیں دے سکا۔ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس پیغام کے بعد بھارت کے ایک شہری ہرویندرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کو اچھے طریقے سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائے، بھارتی شہری نے کہا کہ عمران خان ایک حیرت انگیز شخصیت ہیں جن میں ایک کھلاڑی کا جذبہ موجود ہے اور ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہری ہرویندر سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…