اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنا بچہ وزیراعظم بنا رہا ہے ، سلامتی بنتی ہے، شاہ عبداللہ پاکستان کو 15ارب ڈالر دینے جا رہا ہے، پاکستانی قوم کویہ تحفہ اس لئے دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے سعودیہ کے چمچے کو وزیراعظم بنایا ہے، نواز شریف کے وزیراعظم بننے اور سعودی بادشاہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کے اعلان پر فواد چوہدری کا برسوں پرانا ٹویٹ وزیراعظم عمران خان
کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر فواد چوہدری کا ایک برسوں پرانا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ فواد چوہدری نے جب یہ ٹویٹ کیا تھا اسوقت وہ پیپلزپارٹی کے تھے اور انہوں نے یہ ٹویٹ نواز شریف کے وزیراعظم بننے اور سعودی عرب کی جانب سے اس وقت اربوں ڈالر کی پاکستان کیلئے امداد کے اعلان پر داغا تھا۔ فواد چوہدری کا اپنے پرانے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ” اپنا بچہ وزیر اعظم بن رہا ہے سلامی بنتی ہے، شاہ عبداللہ پاکستان کو 15 ارب ڈالر دینے جا رہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی قوم کو یہ تحفہ اس لیے دیا جارہا ہے کیونکہ انہوں نے سعودیہ کے چمچے کو وزیر اعظم بنایا ہے“۔واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز تھے جن کے انتقال کے بعد اب شاہ سلمان سعودی عرب کے بادشاہ ہیں۔ یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے قبل معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 8 سے 10 ارب ڈالر دے گا ۔ یہ پیسے پاکستان استعمال نہیں کرسکے گا لیکن ان سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااور ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی ۔