اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی میں سینیٹرز کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم سوتیلے ہیں جو ہمیں نظرانداز کیا جاتا ہے،ہمیں اہمیت دینی چاہیے،سیکیورٹی کی ایس او پی فالو ہونی چاہئیے ،اگر وزیراعظم سیکیورٹی نہیں بھی لیتے تو انہیں زبردستی سیکیورٹی دی جائے، منگل کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر قومی اسمبلی
کی کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن کیا ہم سوتیلے ہیں جو ہمیں نظرانداز کیا جاتا ہے، پارلیمنٹ کی کمیٹی میں سینیٹ کے ممبرز بھی ہونے چاہئیں، اس میں سینیٹ کا نام کہیں نہیں آیا، جس پر میں احتجاج کرتا ہوں، ہمیں اہمیت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو سیکیورٹی مل رہی ہے تو کیا اس پروٹوکول کہیں گے،جن لوگوں کو سیکیورٹی تھریٹ ہے ان میں وزیراعظم بھی شامل ہیں،اگر وزیراعظم سیکیورٹی نہیں بھی لیتے تو انہیں زبردستی سیکیورٹی دی جائے، سیکیورٹی کی ایس او پی فالو ہونی چاہئیے ۔