جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کی معیاد کب ختم ہورہی ہے ؟تفصیلات جاری

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کی معیاد آج بروز پیر شام چار بجے تک ختم ہوجائیگی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ان کی رہائش گاہ جاتی امراء سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائیگا

اس حوالے سے شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیرول میں مزید اضافے کیلئے تاحال کوئی درخواست نہیں دی ہے جبکہ دوسری جانب امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت انسانی ہمدردی کے طور پر نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے پیرول پر رہائی میں مزید اضافہ کر سکتی ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ابتدائی طور پر 12گھنٹے کے پیرول پر رہا کیا تھا جس کے بعد ان تینوں افراد کو اڈیالہ جیل سے جاتی امراء منتقل کر دیاگیا تھا تاہم بارہ گھنٹے پیرول پر رہائی کی مد ت ختم ہونے کے بعد حکومت نے پیرول میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری اور پھر اسے صوبائی کابینہ سے منظور ی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے پیرول میں رہائی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اسے پیر کی شام چار بجے تک بڑھا دیاگیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔  سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی کی معیاد آج بروز پیر شام چار بجے تک ختم ہوجائیگی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ان کی رہائش گاہ جاتی امراء سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائیگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…