جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

این اے65ضمنی الیکشن ، چوہدری سالک کو بلا مقابلہ کامیاب کرانے کی کوشش ناکام ،ن لیگ کا امیدواردستبردار ،اہم سیاسی جماعت نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال( آن لائن)حلقہ این اے65کے ضمنی الیکشن پر مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک حسین جو کہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ہیں ان کو بلا مقابلہ کامیاب کرانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار نے تمام پیشکشیں کو مسترد کرتے ہوئے 14اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کادو ٹوک الفاظ میں اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن نے گزشتہ روز چوہدری برادران گجرات چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کر کے چوہدری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا اور پھر اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے۔ اس وقت جو تاثر دیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار میجر یعقوب سیفی بھی چوہدری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے اور چوہدری سالک حسین کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کے سو فیصد امکانات ہو جائیں گے۔ 25جولائی کے الیکشن میں اس نشست پر مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی جنہیں پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل تھی ایک لاکھ57ہزار ووٹ لیکر انہوں نے مسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن کو جنہوں نے ایک لاکھ6ہزار ووٹ لیے تھے کو شکست دی تھی۔ اس نشست پر دیگر سیاسی جماعتوں کے سات امیدواروں نے بھی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور مجموعی طور پر 50ہزار کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے۔ ضمنی الیکشن شروع ہوا تو عمومی خیال تھا کہ مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مشترکہ امیدوار میدان میں اتاراجائے گا جبکہ اس حوالے سے بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی اور سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان اور فلک شیر اعوان کی طرف سے بھی امیدوار سامنے آنے کا امکان تھا مگر مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ امیدوار سردار فیض ٹمن کو ہی ٹکٹ جاری کیا۔ مسلم لیگ ن کی کمزور حکمت عملی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ

سردار فیض ٹمن کیساتھ کسی دوسرے متبادل امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے جس کی وجہ سے سردار فیض ٹمن کو چوہدری برادران کیساتھ ایک بہترین ڈیل کرنے کا موقع مل گیا، سردار فیض ٹمن کے اس فیصلے پر پورے حلقے میں سردار فیض ٹمن کی اس سیاسی قلابازی کو ناپسندیدہ انداز میں دیکھا جا رہا ہے، بہرحال مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کی سو فیصد کامیابی کیلئے رستہ ہموار ہوگیا ہے۔

البتہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر اگر ووٹ پول کرنے کیلئے 14اکتوبر کو پولنگ اسٹیشن آیا تو وہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار یعقوب سیفی کے حق میں حق رائے دیہی استعمال کرے گا، یعقوب سیفی نے 25جولائی کے الیکشن میں23ہزار سے زائد ووٹ لیکر سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، اسی نشست پر ڈیموکریٹکٹ اینڈ جسٹس پارٹی کے قاضی عامر بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور مجموعی طور پر تین امیدوار میدان میں دکھائی دیتے ہیں۔بہرحال 14اکتوبر کو پولنگ ہوگی اور چوہدری سالک حسین کی کامیابی کی رسمی کارروائی پوری کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…