منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک سے متعلق دھماکہ خیز خبر: پاکستان کا بڑا سرپرائز منصوبے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تیسرے فریق کو شامل کرنیکا فیصلہ ،چین سے بھی بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت اور سماجی ترقی کے گروپ کو سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ، کستان سی پیک کے نو اقتصادی زونز میں سے چار اقتصادی زونز کوترجیح بنیادوں پر قائم کرنا چاہتا ہے پاکستان کی خواہش ہے کہ ان اقتصادی زونز میں چین سے چند درجن صنعتی یونٹس اور دو سو سے زائد چھوٹی اور درمیانے درجے کی

صنعتوں کو منتقل کیا جائے، ذرائع۔ مؤقر قومی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی کابینہ کمیٹی نے گوادر کی ترقی ، خصوصی اقتصادی زونز ، ریلوے کے ایم ایل ون لائن کی اپ گریڈیشن منصوبے کوترجیح بنیادوں پر شروع کرنے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت اور سماجی ترقی کے گروپ کو سی پیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک پر وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی سربراہی میں 8 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی جس کا پہلا اجلاس جمعہ کو ہوا، کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر خارجہ ، وزیر قانون و انصاف ، وزیر خزانہ ، وزیر پیٹرولیم ، وزیر ریلوے ، مشیر امور تجارت ، ٹیکسٹائل و صنعت و پیداوار ، سرمایہ کاری اور وزیر مملکت داخلہ نے اجلاس میں شرکت کی ،چیئرمین کمیٹی وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کمیٹی کوگزشتہ ہفتے چینی حکام باالخصوص چین کےاپنے ہم منصب چیئرمین این ڈی آر سی کیساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارےمیں آگاہ کیا،ذرائع کے مطابق پاکستان سی پیک کے نو اقتصادی زونز میں سے چار اقتصادی زونز کوترجیح بنیادوں پر قائم کرنا چاہتا ہے پاکستان کی خواہش ہے کہ ان اقتصادی زونز میں چین سے چند درجن صنعتی یونٹس اور دو سو سے زائد چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو منتقل کیا جائے جس سے بہت تھوڑے عرصے

میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونگی ، جن اقتصادی زونز کو ترجیح بنیادوں پر تعمیر کیا جانا ہے ان میں بلوچستان میں گوادر ، پنجاب میں فیصل آباد ، سندھ میں دابیجی اور خیبر پختونخوا میں رشکئی کے اقتصادی زونز ہیں ، ذرائع کے مطابق اقتصادی زونز کو سبسڈی کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور چین سے صنعتی یونٹس اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی منتقلی کی توقع ہے ، بیجنگ میں

سموگ کے باعث چین نے 35ہزار صنعتی یونٹس بند کیے ہیں اور ان میں سے چند سو یونٹس کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کیا جاسکتا ہے ، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن نے سی پیک منصوبوں اور 8ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اجلاس کیلئے جاری تیاریوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر توجہ دی جائے گی،

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریوں نے بھی شرکت کی ، کمیٹی نے سی پیک کے تمام جائنٹ ورکنگ گروپس کے کنوینئرز کو ہدایت دی کہ آئندہ اجلاسوں کے حوالے سے تفصیلی ایجنڈا 30ستمبر تک منظوری کیلئے پیش کریں۔ واضح رہے کہ سی پیک کے جائنٹ ورکنگ گروپس کےاجلاس اسی سال ماہ اکتوبر میں بلائے جارہے ہیں جبکہ 8ویں جائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…