پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی،گورنر ہاؤس کی بجائے کہاں ٹھہریں گے ؟ شیڈول کا اعلان کردیاگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان  اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری سمیت امن و امان سمیت وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، وزیر اعظم گورنر ہاؤس کی بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہریں گے ،گیسٹ ہاؤس میں پودا لگانے کے علاوہ تاجروں، نمایاں شخصیات اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد اتوار کو پہلی بار کراچی کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں، وہ پہلے مزار قائد پر حاضر ی دینے کے ساتھ محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر روایت کے برعکس تمام اجلاس گورنر ہاوس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ہوں گے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاق کے تعاون سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس بھی ہو گا جس میں گرین لائن بس منصوبے، فراہمی آب کے منصوبے کے فور اور کراچی پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس بھی ہو گا جس میں گورنر اور وزیر اعلی سندھ سمیت کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے۔وزیر اعظم اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں پودا لگانے کے علاوہ تاجروں، نمایاں شخصیات اور صحافیوں کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔اتوار کی رات وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں فنڈ ریزنگ عشائیے میں شرکت کریں گے اور اسی رات اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان  اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری سمیت امن و امان سمیت وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، وزیر اعظم گورنر ہاؤس کی بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہریں گے

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…