سرگودھا(آن لائن) پنجاب حکومت کا پرائیویٹ کلینکس بند کرنے کا فیصلہ،کلینک بند نہ کرنے والے ڈاکٹروں کو بر طرف کئے جانے کا امکان، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں کی رہائشی کالونیوں میں پرائیویٹ کلینکس قائم کر رکھے ہیں، جن پر سرکاری ہسپتال کے اوقات کے بعد اپنی بھاری فیسوں کے عوض علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے، حکومت پنجاب نے ایسے تمام سرکاری ڈاکٹرز جن سرکاری کالونیوں میں رہائش پزیر ہونے کے بعد ان ہی علاقوں میں
اپنے اپنے کلینکس چلا رہے ہیں کے خلاف گریڈآپریشن کا فیصلہ کیا ہے، حکومت پنجاب نے ڈاکٹرز کو 15 ستمبر تک کی ڈیڈ لائی دی تھی کہ وہ اپنے کلینکس بند کر لئے نہیں تو ان کے خلاف کاروائی شروع کی جائے گی، آج سے ایسے تمام پرائیویٹ کلینکس جو سرکاری رہائشوں میں قائم ہیں ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، کلینکس کے خلاف کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندارج کیاجائے گا۔