اسلام آباد(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری مرحلے میں ملک کے بیشتر حصوں میں طوفان اور تیز آندھی کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔جمعہ کو سامنے آنے والی تفصیل میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات تین روز تک طوفانی ہوائیں کی زد میں رہیں گے۔
اس دوران پنجاب کے بالائی علاقوں گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں اتوار تک تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔موسم کے اتار چڑھا پر نظر رکھنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ طوفان گزشتہ دنوں کی نسبت سخت نوعیت کا ہوسکتا ہے، تمام متعلقہ محکموں اور دیگر اداروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں کو تیز آندھی سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی تلقین کی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کے لوگ تیز آندھی کی صورت میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور جستی چادر اور ٹین کی چھتوں کے مضبوطی سے جڑے ہونے کو یقینی بنائیں۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری مرحلے میں ملک کے بیشتر حصوں میں طوفان اور تیز آندھی کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔جمعہ کو سامنے آنے والی تفصیل میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث ملک کے شمالی علاقہ جات تین روز تک طوفانی ہوائیں کی زد میں رہیں گے۔ اس دوران پنجاب کے بالائی علاقوں گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں اتوار تک تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔