پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

محرم الحرام،سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )ضلعی انتظامیہ پشاورنے والدین اور طلباء کی سہولت کے لیے اندرون شہر محرم کے جلوسوں کے علاقوں میں سرکاری سکولوں میں چھ سے دس محرم تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان،

اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء للہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل جدی خان خلیل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل صوفیہ تبسم نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اندرون شہر محرم کے جلوسوں کی وجہ سے قریبی سکولوں میں طلباء اور والدین کو سخت تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے جلوسوں کے راستوں کے قریبی سکولوں میں چھ محرم سے دس محرم تک تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سکولوں میں گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول مردانہ اندر شہر، گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول مردانہ محلہ خدادار، گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ جہانگیر پورہ، گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ لاہوری گیٹ، گورنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول ڈھکی منور شاہ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول جہانگیر پورہ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول گل بادشاہ جی، ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہ قبول، ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈبگری بنات،گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈبگری گیٹ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوہاٹی گیٹ،گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول قصاب خانہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول نیو کریم پورہ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول گورگٹھری،گو رنمنٹ گرلز پرائمری سکول اولڈ کریم پورہ اور ،گو رنمنٹ گرلز پرائمری و مڈل سکول گلبہار نمبر 1 پشاور شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پشاورنے والدین اور طلباء کی سہولت کے لیے اندرون شہر محرم کے جلوسوں کے علاقوں میں سرکاری سکولوں میں چھ سے دس محرم تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…