اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کے میٹرو بس منصوبے اور پشاور کے میٹرو میں فرق کیا ہے؟ پشاور کا 8 ارب کا منصوبہ 67 ارب تک کیسے پہنچ گیا؟

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ پشاور میٹرو منصوبے میں سبسڈی نہیں ہوگی، تحریک انصاف نے آج تک پشاور میٹرو کے حوالے سے جو دعوے کیے ہیں ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا، پہلے کہا کرتے تھے کہ پشاور میٹرو بس منصوبہ بننا ہی نہیں چاہیے،

معروف صحافی نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر پراجیکٹ بنایا تو میں خود جاکر احتجاج کروں گا لیکن پھر اس پراجیکٹ پر کام شروع ہو گیا، اب یہ کہا گیا کہ ہم صوبے میں بیرونی امداد سے کوئی پراجیکٹ نہیں بنائیں گے ایسا پنجاب میں بنتا ہے لیکن پھر ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پیسے لے کر بنایا۔ اس پراجیکٹ کے لیے 8 ارب کی بات کرتے تھے لیکن پھر اس پراجیکٹ کی لاگت 49 ارب تک لے آئے، اب یہ پراجیکٹ 67 ارب تک پہنچ گیا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ پشاور میٹرو کے حوالے سے آج تک کوئی دعویٰ پورا نہیں ہوا، آج پھر آپ سبسڈی کی بات کر رہے ہیں تو کیا آپ مکمل بریفنگ لے کر یہ بات کر رہے ہیں، جس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ یہ ایشین بینک کی فزیبلٹی ہے، ان کا پراجیکٹ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کہتا ہے کہ ہمیں اس میں سبسڈی کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہاں پر کرایہ 20 روپے ہے جبکہ وہاں پر جو کرایہ ہے وہ 55 روپے ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ وہاں پر حکومت نے خود بسیں خریدی ہیں جبکہ یہاں پر بسیں کرائے پر چل رہی ہیں۔ پشاور میں میٹرو پورے علاقے کوکور کرتی ہے جبکہ یہاں چند علاقوں کوکور کرتی ہے، اس موقع پر پروگرام کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ جب 49 ارب تک رقم پہنچی تو پرویز خٹک یہ کہہ کر دفاع کرتے رہے کہ بسیں اپنی ہوں گی اور سٹاپ زیادہ ہوں گے لیکن بروقت نہ بنانے کی وجہ سے لاگت 67 ارب تک پہنچ گئی۔ اس کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ میں تو دستاویزی ثبوتوں پربات کر رہا ہوں اگر دستاویزی ثبوت غلط ثابت ہوں گے اور سبسڈی ہوگی توپھر ہم مل کر اس پر تنقید کریں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…