لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستانی حکام کو عندیہ دے دیا گیا، برطانوی حکومت نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان احتساب کے حوالے سے تعلقات بہت گہرے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کرسکتے مگر ان کے خلاف قانونی درخواست
دی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے برطانیہ سے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا، برطانیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے مگر دونوں ممالک میں مجرمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے، اس حوالے سے پاکستان کو باضابطہ طور پر حکومت سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔