ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اکٹھی 4چھٹیاں،سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں،حکومت نے 2دن لگاتار چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اکٹھی 4چھٹیاں،سرکاری ملازمین کی موجیں ہی موجیں،حکومت نے 2دن لگاتار چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفیکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نو اور دس محرم الحرام کو چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 9اور 10 محرم الحرم کوچھٹیوں کااعلان کر دیا ہے جس کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیا ٗ

تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے 20 اور 21 ستمبربروزجمعرات اور جمعہ کوبندرہیں گے،علاوہ ازیں حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی اہلیت میں بڑا اضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی اہلیت میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔عمر کی اہلیت میں اضافہ وزیراعلی سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔دریں اثناء وزیر اعلی سندھ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایک علیحدہ ملاقات میں گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل نے جمعہ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد وزیر اعلی سندھ نے اعلان کیا کہ کراچی سرکلرریلویکاکام جہاں رکاتھا،وہیں سے شروع کروں گا۔انہوں نے کہا کہ دھابیجی اکنامک زون اورکیٹی بندرمنصوبے سی پیک کاحصہ ہیں،منصوبے وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرکے بڑھاناچاہتے ہیں،وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ کینال لائننگ منصوبے پربھی بات کرچکے ہیں۔

چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے ساتھ کیے وعدے پورے کریں گے،چین کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔دوسری جانب کمنشنر کراچی صالح فاروقی نے گرین لائن پراجیکٹ پر بھی وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین لائن پروجیکٹ سرجانی تامیونسپل پارک80فیصدمکمل ہوچکا ہے ،منگھوپیرروڈ کی بحالی

جبکہ نشترروڈکی سڑکوں کا کام15فیصد مکمل ہوچکاہے۔وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی تاگرومندرکوریڈورپراجیکٹ فیز 1 کی لمبائی 21 کلومیٹر ہے، جبکہ اس راہ میں آنے والے 21 بی آر ٹی اسٹیشنوں کا کام مکمل ہونیوالاہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ گرین لائن بس ڈپوسرجانی کاواشنگ،ریفلنگ ،دیکھ بھال کاکام60فیصدمکمل ہوچکا ہے جبکہ آپریشن کمانڈاینڈکنٹرول بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ کی فنشنگ کا 80 فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…