جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں افراد کی شرکت،نوازشریف اورمولاناطارق جمیل پھنس گئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کیلئے مختص مقام تک آئے ۔ معرو ف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر میت لانے والی ایمبولینس میں بیٹھ کر آئے ۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جناز گاہ تک پہنچے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شریف خاندان کے افراد، عزیز و اقارب ، حکومتی شخصیات ،مسلم لیگ (ن) سمیت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، کارکنوں اور عام افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بے پناہ رش کی وجہ سے گاڑی سے نیچے اترنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے انہیں کچھ دیر گاڑی میں ہی انتظار کرنا پڑا ۔ نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے جناز گاہ پہنچے تو کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ اس موقع پر سات سے آٹھ اہلکار نواز شریف کی گاڑی کے گرد حصار کیلئے اس کے ساتھ لٹکے رہے جبکہ باقی سکیورٹی اہلکارکارکنوں کو پیچھے دھکیل کر راستہ بنانے میں مصروف رہے ۔نواز شریف اور دیگر افراد کو واپس جاتے ہوئے بھی اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کیلئے مختص مقام تک آئے ۔ معرو ف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر میت لانے والی ایمبولینس میں بیٹھ کر آئے ۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جناز گاہ تک پہنچے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…