بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اعلیٰ عہدے پر فائز ن لیگ کی اہم شخصیت سے تحریک انصاف حکومت نے استعفیٰ لے لیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان (این این آئی)اعلیٰ عہدے پر فائز ن لیگ کی اہم شخصیت سے تحریک انصاف حکومت نے استعفیٰ لے لیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ جمعہ کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوای کو بھجوایا۔میر غضنفر علی خان جون 2015 میں گلگت بلتستان میں ہونیوالے انتخابات میں ہنزہ سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔واضح رہے گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کی تعیناتی کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت ہی کرتی ہے۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد تمام صوبوں کے گورنر تبدیل کردیئے گئے تھے جبکہ سندھ کے گورنر محمد زبیر پہلے ہی مستعفی ہوگئے تھے۔اس ضمن میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی عہدیدار نے کہاہے کہ میر غضنفر علی خان نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گورنر کیلئے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر راجہ جلال مقپون کے نام پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میر غضنفر علی خان کے استعفیٰ کے بعد حکومت کی جانب سے راجہ جلال کو گورنر بنانے کا نوٹیفکیشن بہت جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اعلیٰ عہدے پر فائز ن لیگ کی اہم شخصیت سے تحریک انصاف حکومت نے استعفیٰ لے لیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ جمعہ کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوای کو بھجوایا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…