کراچی (این این آئی) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مقامی رہنماں کی گورنرسندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں، گورنرسندھ نے ناراض ایم کیوایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پرتحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے ضمنی انتخابات میں
پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ تحریک انصاف کا وفد گورنرسندھ کی قیادت میں روٹھے اتحادی کو منانے بہادرآباد پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ وعدے کے مطابق تیسری وزارت نہیں دی گئی، ایم کیوایم ناراض ہے، ایم کیوایم رہنماوں نے گورنر سندھ سے پوچھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی پرعوام کے لیئے کونسا تحفہ لیکر آرہے ہیں، گورنرسندھ نے بولے وزیراعظم کے دورے میں ان کی خفگی دورکردی جائے گی۔اس موقع پر گورنر نے ضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر ایم کیوایم کی حمایت کی یقین دھانی بھی چاہی، ایم کیوایم رہنماوں نے عمران اسماعیل کو دورے کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کرنے کامشورہ دیا۔ گورنر سندھ ایم کیوایم مرکز سے جاتے ہوئے اپنے میزبانوں کو الوداع کہنا تک بھول گئے اورگاڑی میں بیٹھتے ہوئے یاد آنے پرواپس نکلے اورمیزبانوں کو خداحافظ کہا عامرخان کا کہنا تھا کہ گورنرکے دورے کا کوئی خاص ایجنڈہ نہیں۔اس سے قبل پی ٹی آئی کیوفد نے گورنر سندھ کی قیادت میں پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی کی۔ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مقامی رہنماں کی گورنرسندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں، گورنرسندھ نے ناراض ایم کیوایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پرتحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔