بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اب ایسے نہیں چلے گا۔۔ سرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کو کامیاب کر دکھائینگے ٗ ریاستی میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، وقت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہو گا ٗپی ٹی وی کے چینلز کومرحلہ وار ایچ ڈی کیا جائیگا، پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمی کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی

بنائی جائیگی، پی ٹی وی ریاستی میڈیا کے سر کا تاج ہے، جیسے جیسے پی ٹی وی ترقی کرے گا ویسے ویسے ریاستی میڈیا ترقی کریگا، ریاستی میڈیا عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بہتر انداز میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ وہ جمعہ کو پی ٹی وی اکیڈمی، پی ٹی وی ہوم، ریڈیو اکیڈمی، ریڈیو دوستی چینل کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے ریڈیو میوزیم کا دورہ کیاقائداعظم محمد علی جناج کا استعمال شدہ مائیک اور دیگر تاریخی آلات کا جائزہ لیا اور ریڈیو اکیڈمی کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین پی ٹی وی اکیڈمی پہنچے تو اکیڈمی کی سربراہ رفعت نذیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی وی اکیڈمی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور ملازمین سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکیڈمی کی عمارت میں 20 کمرے ہیں جن میں پی ٹی وی سپورٹس کو بھی کمرے دئیے گئے ہیں، پی ٹی وی اکیڈمی کے قیام کو 30 سال ہو چکے ہیں، اکیڈمی میں نصب زیادہ تر آلات پرانے ہوچکے ہیں، پی ٹی وی اکیڈمی میں ایک سٹوڈیو اور چار کلاس رومز ہیں، اکیڈمی کے اندر سٹوڈیو کو پی ٹی وی سپورٹس اور پی ٹی وی ہوم بھی استعمال کرتاہے،اکیڈمی کے ہاسٹل کو بھی پی ٹی وی ہوم اور سپورٹس کے دفاتر میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وقت تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمی کو ضم کر کے سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے، پی ٹی وی کے عہد رفتہ کی عظمت کو بحال کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج پوردی دنیا میں ففتھ جنریشن جنگ میڈیا کے محاذ پر لڑی جا رہی ہے،

سی پیک سے متعلق مغربی میڈیا جانبدارانہ خبریں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مداخلت سے پی ٹی وی کو نقصان پہنچایا گیا، ہم پی ٹی وی کی ساکھ بحال کریں گے۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی ہوم کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پی ٹی وی ہوم کے مختلف حصوں اور سٹوڈیوز کا جائزہ لیا۔ پی ٹی وی ہوم کی جی ایم کنول مسعود نے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اس

موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے سگنلز کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے چین سے جدید آلات اور فنڈز مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ پی ٹی وی سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے اپنے پروگرام کو مزید بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی وی کے ملازمین کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو

جدید تقاضوں کے مطابق اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی وی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان ہو چکا ہے، اس سے بھی بہت بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیر نے ریڈیو اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں بشمول ریڈیو میوزیم میں گئے اور ملازمین سے ادارے کی بہتری کے لئے آراء لیں۔ بعدازاں وفاقی وزیر نے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل (سی آر آئی) اور

پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کے اشتراک سے قائم دوستی ریڈیو کا دورہ کیا۔ دوستی ریڈیو پر براہ راست انٹرویو میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر مشکل پر پورا اتری ہے، چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو مزید وسعت دیں گے، اس میں کسی صورت کمی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ابلاغ عامہ میں ریڈیو کی اپنی مسلمہ اہمیت ہے، جہاں ٹی وی کی نشریات نہیں پہنچ سکتیں وہاں ریڈیو کی صوتی لہریں پہنچتی ہیں،ہم ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…