اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں3لیویز اہلکار شہید، دو شدید زخمی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں3لیویز اہلکار شہیدجبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق دھماکا اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے
سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا جب کہ لیویز نے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اس کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔قریبی اسپتال میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔