اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ وہ ایک مدبر خاتون تھیں۔ میری ان سے بہت سی ملاقاتیں تھیں۔ وہ اپنے خاندان کے مشکل وقت میں کام آئیں۔ انہوں نے خاندان کے افراد کی جانیں بچائیں اور ایک معاہدے کے ذریعے انہیں بیرون ملک لے گئیں۔ ان کا موازنہ محترمہ فاطمہ جناح ؒ یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے نہیں کیا جا سکتا۔ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں
وہ غلط کر رہے ہیں کیونکہ بیگم کلثوم نواز ایک گھریلو خاتون تھیں۔ مجھے ان کے بیٹوں پر افسوس ہےجواپنی ماں کی قبر پر مٹی ڈالنے بھی نہیں آ پائے۔ نواز شریف کے بیٹوں نے یہ خیال ہی نہیں کیا کہ وہ اپنی ماں کی تدفین میں شریک ہوں حالانکہ جان بھی چلی جانی ہے اور مال بھی فانی ہے۔ نظیر اکبر آبادی ایسے مرحلوں پر اکثر یاد آجاتے ہیں کہ:۔دھن دولت ناتی پوتا کیا کچھ کنبہ کام نہ آوے گا،سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارہ۔