جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ملتان میٹرو منصوبہ میں بہت بڑا فراڈمنظر عام پر آگیا ! اعلیٰ سطح پر گرفتاریوں نے بڑے پیمانے پر ہلچل مچا کر رکھ دی ، کون کون گرفتار لیا گیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں میٹرو کرپشن کیس میں نیب نے بڑی گرفتاریاں کر لیں ، تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو میں مبینہ کرپشن کرنے والے 6افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ گرفتار ہونے والوں میں منصوبے کا چیف انجینئر بھی شامل ہے ۔ نیب نے کیس میں ملوث منصوبے کے چیف انجینئر صابر خان سدوزئی، ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، منظور حسین، منعم سعید، ایکسین رانا وسیم اور رانا

خالد کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے ایم ڈی اے آفس پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے منصوبے کا اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔ نیب کی جانب سے میٹرو بس منسوبے میں دو ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری تھی جس میں سابقہ ڈی سی بھی نیب کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق لینڈ ایکوزیشن میں بہت زیادہ بے ضابطگیاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…