اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آج سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سول سرونٹس کی تنخواہوں کے سٹرکچر میں فرق ہے۔ انگریز کے دور میں ایک ڈپٹی کمشنر اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سے 70تولے سونا خرید سکتا تھا جبکہ میرے والد جب انجینئرتھے تو وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سے نئی گاڑی خرید سکتے تھے۔ عمران خان نے سول سرونٹس کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بیوروکریسی کے سیلری سٹرکچر پر بھی اہم اقدامات کرینگے۔