جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کو حکومت کا ایک اور جھٹکا،بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر توانائی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی ادارے نیپرا نے گزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقسیم کار کمپنیوں کو عوام سے 180 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے لیے پہلے ہی قیمتوں کی سالانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے 17 ارب روپے، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 23 ارب روپے اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے نیپرا سے 15 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی وصول کی درخواست کی تھی۔سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) نے چھ ارب روپے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے دس ارب روپے اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے بھی نو ارب روپے سے زائد کی ایڈجسمنٹ وصول کرنے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی۔بجلی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی تفصیل کے مطابق نیپرا نے گیپکو کو سات ارب روپے جب کہ حیسکو کو 19 ارب روپے کے بقایا جات وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔میپکو کو ملتان کے شہریوں سے 40 ارب روپے اور پیپکو کو خیبرپختونخوا کی عوام سے 26 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی چار سہ ماہیوں کے بقایا جات کی مد میں کیا گیا ہے۔  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر توانائی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی ادارے نیپرا نے گزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقسیم کار کمپنیوں کو عوام سے 180 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…