لاہور (آئی این پی ) انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی راہنما ؤ ں سے ملاقات کرنے سے روک دیا ، نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زاہد خان کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے،
سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ، خاوند کو مرحومہ بیوی، بیٹی کو مرحومہ ماں کی تعزیت سے روکنا شرمناک،سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن لاش سے دشمنی سمجھ سے بالا تر ہے۔ جمعرات کو اے این پی کے مرکزی رہنما افرسیاب خٹک اور ترجمان زائد خان بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کیلئے نواشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا لاہور پہنچے جہاں پر انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی راہنما ؤ ں سے ملاقات نہ کرنے دی، دونوں راہنما نواز شریف سے بیگم کلثوم نواذ کے انتقال پر تعزیت کیلیے پشاور سے لاہور آیے تھے۔ تعزیرت کے لیے میاں نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زائد خان نے شدید احتجاج کیا اور میاں نواز شریف کے خلاف حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مزمت کی راہنما اے این پی نے کہا سابق وزیر اعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے، سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں، خاوند کو مرحومہ بیوی، بیٹی کو مرحومہ ماں کی تعزیت سے روکنا شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن لاش سے دشمنی سمجھ سے بالا تر ہے۔ انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی راہنما ؤ ں سے ملاقات کرنے سے روک دیا ، نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زاہد خان کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے، سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں