اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں بغاوت ہوگئی، اہم رہنما نے این اے 60سے شیخ رشید کے بھتیجے کے مقابلے میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،عمران خان پربھی شدید تنقید

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر اظہر اسلم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کے مقابلے میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ راشد شفیق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینا ظلم اور نا انصافی ہے ،عمران خان اب وزیر اعظم ہیں وہ ذاتی طور پارٹی کے فیصلے کر نے کے قابل نہیں تو بڑے فیصلے کیسے کریں گے ،

عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور ایسے پرانے چہرے کو چن لیا جس پر بہت الزامات ہیں ،حکومت کو موروثی سیاست پر چلنا ہے تو ہم کس طرح دوسروں سے مختلف ہیں ، پی ٹی آئی کے اندر بے تحاشہ لوگ میرے ساتھ ہیں ، تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا تھا ، خان صاحب نے اپنے اصولوں پر یوٹرن لے لیا ہے، میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، خان صاحب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔جمعرات کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر اظہر اسلم نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ایک شخص کو صرف شیخ رشید کے بھتیجے کی بنیاد پر دیا ، خان صاب ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بہت باتیں کرتے ہیں ، ڈیم کے لئے فنڈ بھی سمندر پار پاکستانی لائیں گے ، میں اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر یہاں آیا ہوں اور 2010سے پارٹی سے منسلک ہوں ، میں نے پارٹی کے لئے خدمات دیں ہیں ، 2013کے الیکشن سے پہلے ہم نے فنڈ ریزنگ کی،این اے55سے خان صاحب کے لئے انتخابی مہم بھی چلائی تھی ، میں اس حلقے کو اچھی طرح جانتا ہوں ، مجھے امید تھی کہ تبدیلی میں مجھے حصہ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، خان صاحب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے ،ہم تو آج بھی پارٹی کے نظریئے سے منسلک ہیں،خان صاحب نے توجہ نہیں دی کہ کس نے حلقے میں کتنا کام کیا ہے ، اظہر اسلم نے کہا کہ میں راشد شفیق کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ حلقے کی تمام یونین کونسلوں کے نام بتا دیں تو میں الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا ،

وہ یہ بتا دیں کہ حلقے میں تعلیم اور صحت کی کیا حالت ہے شیخ رشید اور راشد شفیق 40سال سے سیاست میں ہیں، راولپنڈی میں جو بھی مسائل ہیں ان میں ان دونوں کا نام آئے گا،عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ا ور ایسے پرانے چہرے کو چن لیا جس پر بہت الزامات ہیں ، اظہر اسلم نے کہا کہ راشد شفیق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینا ظلم اور نا انصافی ہے ،عمران خان اب وزیر اعظم ہیں وہ ذاتی طور پارٹی کے فیصلے کر نے کے قابل نہیں تو بڑے فیصلے کیسے کریں گے ،حکومت کو موروثی سیاست پر چلنا ہے تو ہم کس طرح دوسروں سے مختلف ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بے تحاشہ لوگ میرے ساتھ ہیں ، تبدیلی کا نعرہ کھوکھلا تھا ، میں الیکشن میں حصہ ضرور لوں گا ، صاف پانی،تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی ہمارا منشور ہے ، انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے اپنے اصولوں پر یوٹرن لے لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…