اب تمام محکموں میں سربراہان سمیت دیگر افسران کو صبح کتنے بجے آنا ہوگا ؟جو نہیں آئیگا وہ اب گھروں کو جائیگا،حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

13  ستمبر‬‮  2018

کراچی (آئی این پی) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب تمام محکموں میں سربراہان اور گریڈ 17 اور اس کے اوپر کے افسران کو صبح 9.00 بجے آنا ہوگا اور جو نہیں آئے گا وہ اب گھروں کو جائے گا، کوئی یہ نہ سمجھیں کہ میں ایک دن آکر اب نہیں آؤں گا بلکہ اب روزانہ صبح 9.00 بجے تمام محکموں کے دفاتر جاؤں گا اور خود حاضری کو یقینی بناؤں گا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے دونوں کے ڈی جی دفتر میں موجود نہیں تھے،

جس پر ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی اور اگر واقعی وہ کسی مٹینگ یا وزٹ پر نہیں ہوں گے تو ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ گریڈ 17 اور اس کے اوپر کے تمام افسران کو ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور ایم ڈی اے میں جمعرات کے روز غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز نوٹس کے ساتھ ساتھ ان کی ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹی جائے گی اور اس سے نیچے کے ملازمین کو آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ اب وقت پر دفتر میں آجائیں۔وہ جمعرات کی صبح 9.00 بجے ایس بی سی اے کے دفتر کے دورے اور بعد ازاں 9.20 پر کے ڈی اے کے دورے کے موقع پر موجود افسران اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیر بلدیات جب صبح 9.00 بجے ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر واقع سوک سینٹر پہنچے تو وہاں متعدد افسران اور ملازمین غیر حاضر تھے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام کی حاضری رجسٹر منگوا کر خود اپنے ہاتھوں سے ان کی غیر حاضری لگائی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈی جی صاحب کسی مٹینگ میں گئے ہیں، جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ وہ اس بات کی انکوائری کریں کہ وہ کون سے مٹینگ میں گئے ہیں اور اگر یہ بات غلط ثابت ہو تو ان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ وزیر بلدیات جب کے ڈی اے کے مرکزی دفتر میں گئے تو وہاں بھی ڈی جی سمیع صدیقی، چیف انجینئر رام چند سمیت متعدد افسران غیر حاضر تھے، جس پر وزیر بلدیات نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور احکامات دئیے کہ جو افسران غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز دیا جائے اور ان کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر افسران یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایک دن کے بعد نہیں آؤں گا تو وہ بھول میں ہیں میں اب روزانہ ان دفاتر میں خود آؤں گا اور ان کی حاضری کو یقینی بناؤں گا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس بی سی اے اور کے ڈی اے میں فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری کا اہتمام کرنے کہ ہدایات دیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل محمد سہیل نے صوبائی وزیر کو اپنے محکمے کا دورہ کرایا

اور تمام ڈپارٹمنٹ میں ملازمین کی حاضری کو دیکھ کر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حاضری رجسٹر میں چند ملازمین کی مستقل غیر حاضری پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ ملازمین نہیں آتے اور ان کی تنخوائیں ادا کی جارہی ہیں تو وہ تنخوائیں بنانے والے کے خلاف ایکشن لیں گے۔انہوں نے وہاں بائیو میڑک مشین کی خرابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری درستگی کی ہدایات دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر واٹربورڈ کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…